7 ستمبر، ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ماہرِ لسانیات، محقق، ماہرِ تعلیم، نقاد، جامعہ کراچی کے شعبۂ اردو کے سربراہ اور کولمبیا یونیورسٹی کے وِزٹنگ پروفیسر ڈاکٹر ابواللیث صدیقی 7 ستمبر 1994ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
15 جون، 1916ء کو آگرہ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ آگرہ، بدایوں اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اُردو ادب میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے اسکالر تھے۔
ابتدا میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ رہے۔ 1948ء میں لندن اسکول آف ایشین اینڈ افریقن اسٹڈیز چلے گئے، اور شمالی ہندوستان میں ہند-آریا زبانوں پر تحقیق کی۔ تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان چلے آئے۔ پہلے لاہور اور پھر کراچی میں سکونت اختیار کی۔
مشہور تصانیف: لکھنؤ کا دبستانِ شاعری، کلیات مصحفیؔ، غزل اور متغزلین، آج کا اردو ادب، تاریخ زبان ادبیات اردو، تاریخ اصول تنقید، جدید اردو ادبیات، جامع القوائد (حصۂ صرف) اور رفت و بود (خودنوشت) ہیں۔