توقیع (ادبی اصطلاح)

محمد انور خان کے بموجب ’’توقیعات اس مختصر تحریر کے لیے استعمال ہوا جو کسی خلیفہ، سلطان یا امیر کی طرف لکھی گئی کسی درخواست یا پیش کیے گئے مسئلہ کے جوا ب میں لکھی جاتی ہے۔‘‘
باالفاظِ دیگر توقیع کو مختصر نویسی کا فن قرار دیا جاسکتا ہے۔
(’’تنقیدی اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر سلیم اخترؔ‘‘، مطبوعہ ’’نگارشات‘‘ سنہ 2011، صفحہ 100 سے انتخاب)