20 اگست بلاشبہ پاکستان اور خصوصاً سابقہ صوبہ سرحد اور اب خیبر پختونخوا کی تاریخ میں ایک اہم دن کے طور پر مانا جاتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اسی روز یعنی 20اگست 1947ء کو صوبہ سرحد (اب خیبر پختونخوا) کے عوام نے ریفرنڈم کے ذریعے پاکستان کے ساتھ الحاق کی حمایت کی۔
برطانیہ سے آزادی کے بعد 1947ء کے اِستصوابِ رائے میں صوبہ سرحد (اب خیبر پختونخوا) نے پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔ تاہم افغانستان کے 1949ء کے لویہ جرگہ نے ’’ڈیورنڈ لائن‘‘ کو غلط قرار دیا، جس کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میں تنازعات ابھرے۔