وکی پیڈیا کے مطابق پرتگالی مہم جو’’واسکوڈے گاما‘‘ 8 اگست 1497ء کو یورپ سے براہِ راست ہندوستان کے پہلے سفر پر روانہ ہوا۔
واسکوڈے گاما کی ہندوستان تک بحری راستے کی دریافت کے بعد تقریباً سو سالوں تک پرتگالیوں کو مشرق کے ساتھ مصالحوں کی تجارت پر برتری حاصل رہی۔ اس کے بعد یورپ کی دیگر اقوام نے بھی اس تجارت میں پرتگالیوں کی اجارہ داری کو للکارنا شروع کر دیا۔
واسکوڈے گاما 20 مئی 1498ء کو کالی کٹ، ہندوستان پہنچا تھا۔ اس سے چار سال قبل کولمبس امریکہ دریافت کر چکا تھا، جب کہ بابر نے 1526ء میں دہلی کا تخت سنبھالا۔