وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے نامور شاعر اور ڈراما نویس عدیم ہاشمی یکم اگست 1946ء کو ڈلہوزی برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔
اصل نام فصیح الدین تھا۔ عدیم کا شمار اُردو کے جدید شعرا میں ہوتا تھا۔ متعدد شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں ترکش، مکالمہ، فاصلے ایسے بھی ہوں گے ، میں نے کہا وصال، مجھے تم سے محبت ہے، چہرا تمہارا یاد رہتا ہے، کہو کتنی محبت ہے اور بہت نزدیک آتے جا رہے ہو کے نام سرفہرست ہیں۔
پاکستان ٹیلی وژن کے لیے ایک ڈراما سیریل آغوش بھی تحریر کیا اور مشہور ڈراما سیریز گیسٹ ہاؤس کے لیے بھی کچھ ڈرامے تحریر کیے۔
5 نومبر 2001ء کو شکاگو، امریکہ میں انتقال کرگئے۔
آپ کا یہ شعر آج بھی زبان زدِ عام ہے:
بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپ
اُڑا دیے ہیں پرندے شجر میں بیٹھے ہوئے