"bio-bibliography.com” کے مطابق ہندوستان کے مشہور محقق، ادیب اور ڈراما نگار ڈاکٹر سید عابد حسین 25 جولائی 1896ء کو بھوپال (ہندوستان) میں سید حامد حسین کے گھر پیدا ہوئے۔
آپ "ہندوستانی قومیت اور قومی تہذیب”، "ترکی میں مغرب و مشرق کی کشمکش” اور "قومی تہذیب کا مسئلہ” جیسی کتب کے خالق ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے "شریر لڑکا”، "پردۂ غفلت” اور "فادسٹ” جیسے شاہکار ڈرامے بھی لکھے ہیں۔
آپ نے 13 دسمبر 1978 ء کو دہلی میں وفات پائی۔