صاف جلد کے لیے آج کل ہزاروں روپیہ خرچ کیے جاتے ہیں، مگر اکثر نتائج تسلی بخش نہیں ہوتے۔ اس حوالہ سے ڈان اردو سروس نے دہی کے فوائد کے حوالہ سے ایک لمبی چوڑی تحقیق چھاپی ہے۔ جس میں ایک فائدہ جلد کو نرم و ملائم بنانے کے حوالہ سے بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق، چار چمچ دہی لے لیں اور اس میں دو سے تین قطرے بادام یا زیتون کے تیل اور ایک چائے کے چمچ شہد کو شامل کرلیں۔ ان چیزوں کو اچھی طرح ملائیں اور چہرے پر پندرہ منٹ کے لیے لگارہنے دیں۔ اپنے چہرے کو دھونے کے بعد آپ خود شفاف جلد کو محسوس کریں گے، جو جھریوں اور تیل سے پاک ہوگی۔‘‘