معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "historynet.com”کے مطابق 5 جولائی 1943ء کو "The Battle of Kursk” کے نام سے ٹینکوں کی تاریخ کی سب سے بڑی لڑائی لڑی گئی۔
"britannica.com” کے مطابق دوسری جنگ عظیم کی اس لڑائی میں چھے ہزار ٹینک، دو لاکھ فوجی اور چار ہزار ہوائی جہازاستعمال ہوئے۔ "Kursk” مغربی روس کا ایک شہر ہے، جہاں اس لڑائی کا آغاز ہوا تھا اور اسی نام سے لڑائی مشہور بھی ہوئی۔
اس لڑائی میں جرمن افواج نے تقریباً پچاس ڈویژن فوج استعمال کی جن کے ساتھ 2,700 ٹینک تھے۔ اس لڑائی کے بعد جرمن افواج کے پیر روس میں اکھڑنے لگے۔