2 جولائی، احمد سہیل کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق اردو کے شاعر، ادبی اور ثقافتی نقاد، ادبی محقق، مقالہ نگار، مترجم، ماہرِ عمرانیات اور ماہرِ جرمیات "احمد سہیل” 2 جولائی 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
آپ کا اصل نام سہیل احمد خان ہے۔ آپ کی شاعری اپنی جدید تر شعری حسیات اور اداسی میں لتھڑی ہوئی، یاسیت اوررجائی رموزیات سے بھری ہوئی ہے۔ آپ کے شعری وجدان کی کیفیت معاشرتی مزاحمت، تاریخ کی مشکوکیت، تہذیب اور ثقافتی بحران سے بے چینی کی کیفیت کی تاثر پذیری بھی ہے۔ ذیل میں آپ کا تخلیق کردہ اک شعر ملاحظہ ہو:
گر گئی تاریخ میرے ہاتھوں سے احمد سہیل
اک نئے انسان کا خاکہ سا زیر غور ہے