28 جون، میکسم گورکی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق میکسم گورکی 28 جون 1936ء کو نمونیا کی وجہ سے انتقال کرگئے۔
آپ روس کے مشہور انقلابی شاعر، ناول نگار، افسانہ نگار، ڈراما نویس اور صحافی تھے۔ آپ نے اپنی تحریروں سے دنیا کے بہت بڑے حصے کو متاثر کیا۔ انقلاب میں ایک نئی روح پھونکی اور دنیا کے مظلوم طبقے اور پسے ہوئے لوگوں میں امید کی ایک نئی لہر دوڑا دی، جس کی بازگشت آج تک جاری ہے۔
1934ء میں آپ سوویت ادیبوں کی انجمن کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے اور اپنی وفات تک اس عہدہ پر فائز رہے ۔