ڈان اردو سروس نے حالیہ ایک مفصل تحقیق چھاپی ہے جن میں ان پانچ پھلوں کا ذکر ہے، جن کی وجہ سے گنج پن پر قابوپایا جاسکتا ہے۔ مذکورہ پھلوں میں ایک آڑو بھی ہے۔ تحقیق میں درج ہے: ’’صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے کہ کھوپڑی میں نمی مناسب مقدار میں ہو۔ سر میں ایسے غدود ہوتے ہیں جو ایک قدرتی تیل تیار کرتے ہیں جو بالوں کی جڑوں کو نم رکھ کر ان کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔ اگر اس کی پیداوار متاثر ہو، تو بال بھی تیزی سے گرنے لگتے ہیں۔ آڑو اس مسئلے سے نمٹنے میں مدد دیتا ہے۔ کیوں کہ اس میں موجود وٹامن اے اور سی بہترین قدرتی موئسچرائزر ہیں۔‘‘