22 جون، عبیداللہ بیگ کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق معروف دانشور، اردو ادیب، ناول نگار اور کالم نگار عبیداللہ بیگ 22جون 2012ء کراچی میں انتقال کرگئے۔
آپ اپنے خاندان کے ہمراہ بھارت کے علاقے رام پور سے ہجرت کر کے پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ آپ نے 1970ء کی دہائی میں افتخار عارف اور بعد ازاں 1990ء کی دہائی میں غازی صلاح الدین کے ہمراہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور پروگرام ’’کسوٹی‘‘ میں حصہ لیا اور اس پروگرام نے بہت شہرت حاصل کی۔ اپنی وفات تک وہ اسی طرز کا پروگرام پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے لیا کرتے رہے۔
عبید اللہ بیگ نے دو ناول بھی لکھے ہیں۔ ’’انسان زندہ ہے‘‘ اور ’’راجپوت۔‘‘
عبید اللہ بیگ کو ان کی شعبۂ تعلیم، ذرائع ابلاغ اور دانش کے صلہ میں صدرِ اسلامی جمہوریۂ پاکستان نے 14 اگست 2008ء کو تمغائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔