ڈان اردو سروس میں ہارٹ اٹیک کے حوالہ سے حالیہ ایک مفصل تحقیق چھپی ہے، جس میں کئی ایک عادات ہارٹ اٹیک کی وجہ بتائی گئی ہیں۔ ایسی ہی ایک عادت نیند کی کمی بھی ہے۔ تحقیق میں درج ہے: "اگر نیند کی کمی کو معمول بنالیا جائے، تو تھکاوٹ کے ساتھ چڑچڑے پن کا سامنا ہوتا ہے، مگر یہ دل کے دورے کا خطرہ بھی بڑھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ چھے گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ نیند کی کمی بلڈ پریشر میں اضافہ کرتی ہے جو کہ دل کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔”