30 مئی، جب بنگلہ دیش کے صدر کو قتل کیا گیا

وکی پیڈیا کے مطابق 30 مئی 1981ء کو بنگلہ دیش کے صدر ضیا الرحمان کو چٹاکانگ میں قتل کیا گیا۔
آپ 21 اپریل 1977ء کو بنگلہ دیش کے چوتھے صدر بنے۔آپ کے والد کا نام منصور رحمان اور والدہ کا نام جہان آرا خاتون تھا۔ ہندوستان کی تقسیم کے بعد آپ کے والد کراچی منتقل ہو گئے، جہاں ضیاء الرحمان نے اپنی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ 1953ء میں آپ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹ بھرتی ہوئے ۔18 ستمبر 1955ء کو بارہویں پی ایم اے لانگ کورس میں آپ پاس آؤٹ ہوئے ۔ 1960ء میں آپ کی شادی خالدہ ضیا کے ساتھ ہوئی، جو بعد میں بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بنیں۔
آپ1981ء میں چٹاگانگ کے دورے پر گئے، تاکہ ایک انٹرا پارٹی مسئلے کو حل کریں۔ آپ کا قیام چٹاگانگ سرکٹ ہاؤس میں تھا۔ 30 مئی 1981ء کی صبح چند فوجی افسران نے آپ کو چھے باڈی گارڈز سمیت قتل کر دیا۔ آپ کا جنازہ پارلیمنٹ سکوائر میں ہوا جس مین لگ بھگ دو ملین افراد نے شرکت کی۔