27 مئی، جواہر لال نہرو کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق 27 مئی 1964ء کو بھارت کے مشہور سیاست دان اور پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو انتقال کرگئے۔
آپ انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور تحریک آزادی ہند کے اہم کردار تھے۔ اپنی زندگی میں آپ پنڈت نہرو یا پنڈت جی کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ آپ کو بچوں سے بے حد لگاؤ تھا۔ آپ کے یومِ پیدائش 14 نومبر کو بھارت میں یوم اطفال منایا جاتا ہے۔