انگلینڈ میں 53 تھینک فُل ویلجز ہیں، جن کی کہانی دلچسپ ہی نہیں عجیب و غریب بھی ہے۔
معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق مذکورہ گاوؤں سے پہلی جنگ عظیم میں حصہ لینے والے تمام کے تمام سپاہی میدانِ جنگ سے غازی بن کر زندہ لوٹ آئے تھے، جس کے بعد گاوؤں کو "Thankful Villages” کے نام سے یاد کیا جانے لگا۔
ویب سائٹ کے مطابق انگلینڈ کے وہ گاؤں جہاں کے سپاہی نہ صرف پہلی جنگ عظیم کے میدان سے تمام کے تمام غازی بن کر لوٹے تھے بلکہ دوسری جنگ عظیم سے بھی جب وہ غازی بن کر زندہ لوٹ آئے، تو ایسے تمام گاوؤں کو "Doubly Thankful Villages” کا نام دیا گیا۔ ڈبلی تھینک فل ویلجز کی تعداد 13 ہے۔ انہی گاوؤں میں سے ایک "Upper Slaughter” ہے۔