دنیا اردو سروس کے مطابق چیونگم چبانا ذہنی دباؤ میں کمی لانے کے لیے آسان اور فوری طریقہ ہے۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چیونگم چبانے والے افراد میں عافیت و اطمینان کا احساس زیادہ ہوتا ہے اور دباؤ کم۔ اس کی ایک توجیہہ یہ پیش کی جاتی ہے کہ چیونگم سے ذہن میں اسی طرح کی لہریں پیدا ہوتی ہیں جو پُرسکون افراد میں ہوتی ہیں۔ ایک اور وضاحت کے مطابق اس سے دماغ کو خون کی فراہمی بہتر ہوتی ہے۔