وکی پیڈیا کے مطابق 17 مئی 1978ء کو چارلی چپلن کی چوری شدہ لاش ٹھیک دوماہ بعد بازیاب کرالی گئی۔
معلوماتِ عامہ کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق چارلی چپلن کے مرنے کے تین مہینے بعد چند چور اس کی قبر کھود کر اس کی لاش نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔
ویب سائٹ کے مطابق چوروں نے چارلی چپلن کے گھر فون کرکے انہیں یہ بری خبر سنائی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر لاش واپس چاہیے ، تو اس کے عوض 6لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے ۔ پولیس کو جب اس حوالہ سے اطلاع ملی، تو اس نے چوروں کا فون ٹیپ کیا اور پانچ منٹ کے اندر چوروں کو گرفتار کر لیا۔
ویب سائٹ کے مطابق چوروں کو اتنی جلدی پکڑنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ چارلی کے گھر سے دس قدم کے فاصلہ پر قائم ایک ٹیلی فون بوتھ سے بات کر رہے تھے ۔ یوں چارلی کی لاش واپس لائی گئی اور اسے دفن کرنے کے بعد اس کی قبر پختہ کی گئی، تاکہ کوئی اور یہ ایسی حرکت کرنے میں کامیاب نہ ہو۔