متحدہ عرب امارات کے سابق حکمران شیخ زاہد کرشماتی شخصیت مانے جاتے تھے۔
معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق جب 1998ء میں شیخ زاہد کو بتایا گیا کہ آپ کی اکثر رعایا کرایہ کے مکانوں میں رہتی ہے۔ شیخ زاہد نے جب اس بات کی تصدیق کی، تو تمام کرایہ میں رہنے والوں کو نہ صرف ریاست کی طرف سے گھر دیے گئے بلکہ ساتھ ہی کھیت کے لیے زمین بھی دی، تاکہ زراعت اور مال مویشی پالنے کے ذریعے اپنی زندگی آسان بنائیں۔
ویب سائٹ کے مطابق اس دن کے بعد شیخ زاہد کا نام متحدہ عرب امارات میں عقیدت کے ساتھ لیا جاتا ہے۔