ایک عرصہ تک دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 15 مئی 1967ء کو ہندوستا ن کے مشہور شہر ممبئی میں پیدا ہوئی۔
آپ ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھی سماجی شخصیت بھی ہیں۔ ہندوستان میں آپ کو بچوں کی تعلیم اور عورتوں کے تحفظ کے حوالہ سے کام کرنے کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
آپ کے حوالہ سے مشہور کہ آپ نے ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ (ایک مشہور انڈین ٹی وی پروگرام) میں 50 لاکھ روپیہ جیتنے کے بعد پوری رقم گجرات کے زلزلہ متاثرین اور پونا کے ایک یتیم خانہ کو عطیہ کردی۔
آپ کی بہترین فلموں میں ’’ہم آپ کے ہیں کون، دل، ساجن، کھل نائیک،تیزاب، تری دیو اوردیو داس وغیرہ شامل ہیں۔