آئس لینڈ کا شمار دنیا کے پُرامن ترین ممالک میں ہوتا ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق آئس لینڈ (Iceland) کے پُرامن ہونے کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا کہ والدین جب شاپنگ کے لیے گھر سے نکلتے ہیں، تو سوتے ہوئے بچوں کو سڑک یا شاپنگ مال کے کنارے اکیلا چھوڑ دیتے ہیں۔ شاپنگ مکمل ہونے کے بعد وہ بچوں کے پاس آتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ واپس گھر لے جاتے ہیں۔