کینیڈا اور ڈنمارک کا "مثالی” تنازعہ

کینیڈا اور ڈنمارک کا ایک جزیرہ پر تنازعہ ہے۔ یہ تنازعہ مثالی ہے، جہاں آج تک فوجیں صف آرا ہوئیں اور نہ کوئی ایک گولی تک ہی چل پائی ہے۔
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق دونوں ملکوں کی فوجیں وقفے وقفے سے مذکورہ جزیرے کی سیر کرتے ہیں۔ جس ملک کی فوج وہاں پہنچتی ہے، وہ بڑے احترام سے دوسرے ملک کا لگا جھنڈا اتارتی ہے اور اپنا والا لگاتی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق دونوں ملکوں کی فوج اپنی اپنی باری پر جھنڈا اتارنے کے بعد اپنے وجود کا احساس دلانے کے لیے شراب کی خالیں بوتلیں چھوڑ آتے ہیں۔ ڈنمارک کے فوجی اس موقعہ پر "Danish Schnapps” جب کہ کینیڈا کے فوجی "Canadian Whiskey” کی خالی بوتل چھوڑ آتے ہیں۔