مائیکل جیکسن کا وہ عظیم کام جس سے کم لوگ آگاہ ہیں

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق 1983ء کو پیپسی کولا کے لیے ایک کمرشل تیار کرتے وقت حادثاتی طور پر مائیکل جیکسن کے گھنگریالے بال جل گئے۔ وہ چاہتے، تو اس کے عوض پیپسی کولا کمپنی سے ازالے کے طور پر لاکھوں ڈالر سکتے تھے، مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ کمپنی کی انتظامیہ کو غریبوں کے لیے ایک "برن سنٹر” کھولنے کے لیے فنڈ مہیا کرنے کا کہا۔
ویب سائٹ کے مطابق بعد میں پیپسی کولا کمپنی نے غریبوں کے لیے ایک ماڈل برن سنٹر کھول کر مائیکل جیکسن سے کیا ہوا وعدہ پورا کرلیا۔