وکی پیڈیا کے مطابق 20 مارچ پوری دنیا میں ’’کہانی سنانے کا عالمی دن‘‘ (Storytelling Day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس کی تاریخ کچھ یوں بیان کی جاتی ہے کہ سویڈین (Sweden)میں سنہ 1991-92ء کو پہلی بار 20 مارچ کو یہ دن "Alla berattares dag” یعنی "All storytellers day” کے نام سے منایا گیا۔
ہر سال باقاعدہ طور پر کہانی سنانے کے لیے ایک ’’تھیم‘‘ کا انتخاب کیا جاتا ہے، جسے پوری دنیا میں یہ دن مناتے وقت مد نظر رکھا جاتا ہے۔ جیسے سال 2004 ء میں "Birds”، سال 2005ء میں "Bridges”تھیموں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ سال 2019ء کے لیے "Myths, Legends, and Epics” کا انتخاب کیا گیا ہے۔