کتاب "ایجادات کی تاریخ” از یاسر جواد کے صفحہ نمبر 170 پر درج ہے کہ پہلا اخباری کالم نگار "Peterborough” کا "ڈاکٹر جان ہِل” (Dr. John Hill) تھا، جس نے 11 مارچ 1751ء کو "دی انسپکٹر” کے نام سے "لندن ایڈورٹائزر” میں روزانہ کالم لکھنے کا آغاز کیا۔
پہلے سال کے دوران میں ڈاکٹر جان ہل نے کالم نگاری سے تقریباً 15 سو پاؤنڈ کمائے۔ لگتا ہے کہ ان کا کالم آج کل کے کالموں سے مختلف نہیں تھا۔
وکی پیڈیا کے مطابق ڈاکٹر جان ہل دراصل ایک "Botanist” تھا۔ سویڈن نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں "سر” کا خطاب دیا تھا۔