دنیا کا اولین ضرورتِ رشتہ کا اشتہار کیسا تھا؟

جان ہیوٹن کے "Collection for the Improvement of Husbandry and Trade” میں 19 جولائی 1695ء کو ضرورت رشتہ کا پہلا اشتہار شائع ہوا۔ جس کا متن کچھ یوں تھا: ’’تقریباً 30 سال عمر کا ایک جنٹلمین، جو خود کو ایک خاصی بڑی جائیداد کا مالک بتاتا ہے، کسی جوان خاتون سے شادی کرنے کو تیار ہے جس کے پاس 3000پونڈ کے لگ بھگ دولت ہو۔‘‘
ابتدا میں رشتہ ڈھونڈنے کا یہ طریقہ صرف مردوں تک محدود رہا۔ جب ایک بے باک غیر شادی شدہ عورت ہیلن موریسن نے ’’مانچسٹر ویکلی جرنل‘‘ (1727ء) میں شوہر کے لیے اشتہار دیا، تو شہریوں نے مطالبہ کیا کہ عبرت کی ایک مثال قائم کی جائے، اور لارڈ میئر نے اس عورت کو چار ہفتے تک پاگل خانے میں بند رکھا۔
(’’ایجادات کی تاریخ‘‘ از یاسر جواد، ناشر ’’الفیصل ناشران و تاجران کتب‘‘پہلی اشاعت 2011ء، صفحہ 115 سے انتخاب)