اولین پبلک لیٹرین بارے عجیب و غریب معلومات

مردوں کے لیے پہلی عوامی پیشاب گاہ (پبلک لیٹرین) ’’سوسائٹی آف آرٹس‘‘ نے 2 فروری 1852ء کو لندن کی فلیٹ سٹریٹ میں کھولی، جب کہ خواتین کو یہ سہولت بیڈفورڈ سٹریٹ میں 11 فروری کو فراہم ہوئی۔ اس کی تجویز سر سیموئل مورٹن پیٹو اور سر ہنری کول نے دی تھی۔
قبل ازیں کرسٹل پیلس میں قائم کی گئی پیشاب گاہوں سے 23 ہفتوں میں 1,790 پونڈ کی آمدنی ہوئی تھی۔ سوسائٹی نے ’’دی ٹائمز‘‘ میں ان پیشاب گاہوں کے متعلق اشتہار بھی دیا۔
(’’ایجادات کی تاریخ‘‘ از یاسر جواد، ناشر ’’الفیصل ناشران و تاجران کتب‘‘پہلی اشاعت 2011ء، صفحہ 63 سے انتخاب)