کوریا کے کالج کے طلبہ نے آلو کے چپس کے تھیلوں میں چپس کی مقدار کم اور ہوا کی زیادہ ہونے کے خلاف عجیب و غریب احتجاج کیا۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق طلبہ نے آلو کے چپس کے تھیلوں میں چپس کی مقدار کم اور ہوا کی زیادہ پیک ہونے پر اپنی نوعیت کا انوکھا بلکہ بڑی حد تک عجیب و غریب احتجاج یہ کیا کہ چپس کے تھیلوں کو مخصوص انداز سے کشتی کی شکل میں باندھا اور چپو لے کر مذکورہ تھیلوں کے اوپر بیٹھ کر دریا میں کسی کشتی کی طرح تیرنے لگے۔
ویب سائٹ کے مطابق اس عجیب و غریب حرکت کا مقصد کوریا میں چپس بنانے والی فیکٹریوں کا دھیان اس نکتہ کی طرف لانا تھا کہ طلبہ کو چپس کے تھیلوں میں ہوا کی مقدار کم اور چپس کی زیادہ پیک کی جائے۔