بڑھاپے کی جانب سفر سست کرنے میں مددگار مشروب

ڈان اردو سروس کی حالیہ شائع شدہ ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بڑھاپے کی جانب سفر سست کرنے میں مددگار غذاؤں میں سے ایک سبز چائے بھی ہے۔ تحقیق کے مطابق: "یہ گرم مشروب میٹابولزم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فائدہ مند ہے، جس کی وجہ اس میں موجود ای جی سی جی نامی جز ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے میں موجود پولی فینول اور ای جی سی جی اسے دیگر اقسام کی چائے کے مقابلے میں جسمانی ورم یا سوجن کی روک تھام کے لیے زیادہ مؤثر بناتے ہیں۔ اسی طرح سبز چائے جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے جب کہ بلڈ شوگر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔ پولی فینول جلد میں پائے جانے والے اہم جز کولیگن کا بھی تحفظ کرتا ہے، جس سے بڑھتی عمر کے آثار کو کسی حد تک واپس دھکیلا جاسکتا ہے۔”