معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق یہ دنیا کی سب سے زیادہ عمر پانے والی بلی ہے۔
اس بلی کے حوالہ سے چھپنے والی تحقیق میں درج ہے کہ اس نے 38سال کی عمر پائی، جو دنیا میں اب تک کسی بھی بلی کی سب سے زیادہ عمر ہے۔ یہ بلی 1967ء سے لے کر 2005ء تک زندہ رہی۔
"foxnews.com” کی شائع شدہ مفصل تحقیق میں اس بلی کا نام "Rubble” درج ہے جب کہ اس کا تعلق ٹیکساس سے تھا۔ فوکس نیوز ہی کے مطابق مذکورہ ریکارڈ "Guinness Book of World Records”میں بھی درج ہے۔