ڈنمارک، غیر شادی شدہ نوجوان کی سزا جانتے ہیں؟

ڈنمارک (Denmark) میں غیر شادی شدہ نوجوانوں کے ساتھ عجیب و غریب سلوک کیا جاتا ہے۔
"Pintrest.com” پر "education.tumblr.com” کی طرف سے شائع شدہ ایک پوسٹ کے مطابق ڈنمارک میں اگر آپ 25 سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے حامل انسان ہیں اور ابھی آپ کی شادی نہیں ہوئی ہے، تو اس عجیب و غریب عمل کے لیے تیار ہوجائیں۔
پوسٹ کے مطابق 25 سال تک پہنچتے ہی سالگرہ کے دن ڈنمارک میں سالگرہ والے نوجوان کے اوپر دار چینی (Cinnamon) پھینکتے ہیں۔ ہر سال سالگرہ کے دن یہی عمل دھرایا جاتا ہے، حتی کہ نوجوان تنگ آکر شادی کرلیتا ہے۔ یوں اس کی گلو خلاصی ہوجاتی ہے۔