چارلی کے بعد از مرگ پیش آنے والا یہ واقعہ جانتے ہیں؟

یہ ہے انگریزی زبان کی خاموش فلموں کا مشہورِ زمانہ مزاحیہ اداکار چارلی چپلن (Charlie Chaplin)، جس کے ساتھ موت کے بعد ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
معلوماتِ عامہ کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق چارلی چپلن کے مرنے کے تین مہینے بعد چند چور اس کی قبر کھود کر اس کی لاش نکال کر اپنے ساتھ لے گئے۔
ویب سائٹ کے مطابق چوروں نے چارلی چپلن کے گھر فون کرکے انہیں یہ بری خبر سنائی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر لاش واپس چاہیے، تو اس کے عوض 6 لاکھ ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔ پولیس کو جب اس حوالہ سے اطلاع ملی، تو اس نے چوروں کا فون ٹیپ کیا اور پانچ منٹ کے اندر چوروں کو گرفتار کر لیا۔
ویب سائٹ کے مطابق چوروں کو اتنی جلدی پکڑنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ چارلی کے گھر سے دس قدم کے فاصلہ پر قائم ایک ٹیلی فون بوتھ سے بات کر رہے تھے۔ یوں چارلی کی لاش واپس لائی گئی اور اسے دفن کرنے کے بعد اس کی قبر پختہ کی گئی، تاکہ کوئی اور یہ ایسی حرکت کرنے میں کامیاب نہ ہو۔