ایڈورڈ، دنیا کے عجیب و غریب انسانوں میں سے ایک

یہ تھے "Edward Mordarke”جو دو چہروں کے ساتھ پیدا ہوئے تھے۔
"pintrest.com”پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق ایڈورڈ کے روزِ اول سے دو چہرے تھے۔ ایک نارمل انسانوں کی طرح بالکل سامنے جب کہ دوسرا اس کی کھوپڑی میں پشت کی طرف تھا۔
پوسٹ کے مطابق دوسرا چہرہ ہنسنے اور رونے کے علاوہ اور کچھ نہیں کرسکتا تھا۔ ایڈورڈ کی خواہش تھی اور اس نے کئی بار ڈاکٹروں سے درخواست کی تھی کہ آپریشن کے ذریعے اسے مذکورہ تکلیف سے نجات دلائی جائے۔ جب ڈاکٹروں نے ایڈورڈ سے ایسا کرنے کی وجہ پوچھی، تو ایڈورڈ کے بقول: ’’دوسرا چہرہ مجھے سرگوشی سے رات کو ڈراؤنی باتیں کرتا ہے، مجھے سونے نہیں دیتا اور اس کی وجہ سے میری راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔‘‘
یہ ایڈورڈ کی بدقسمتی تھی کہ کوئی اس کی مشکل سمجھ نہیں پایا۔ بالآخر تنگ آکر اس نے 23سال کی عمر میں خودکشی کی۔