وکی پیڈیا کے مطابق گینز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کرنے والے پنجابی فلموں کے مشہور پاکستان اداکار سلطان راہی کو 9 جنوری 1996ء کو قتل کیا گیا۔ آپ کے قاتل آج تک پکڑے نہیں جاسکے۔
آپ کا اصل نام سلطان محمد تھا مگر فلمی دنیا میں سلطان راہی کے نام سے شہرت پائی۔ آپ نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں نمایاں اداکاری کی۔ آپ نے 700 سے زیادہ پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا اور گنیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں اپنا نام درج کرکے دم لیا۔