درختوں بارے حیرت انگیز اعداد و شمار پر مشتمل تحقیق

"pintrest.com” پر شائع شدہ ایک حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق آج بھی دنیا بھر میں اتنے درخت پائے جاتے ہیں کہ اگر انہیں تمام انسانوں میں برابر تقسیم کیا جائے، تو ہر انسان کے حصہ میں یہی کوئی 422 درخت آتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اس حوالہ سے پوری دنیا میں روس (Russia) کی شرح سب سے زیادہ ہے، جو لائقِ تحسین ہے۔ روس میں ہر انسان کے حصہ میں 4826 درخت آتے ہیں۔
روس کے بعد باری امریکہ کی آتی ہے جہاں یہ شرح 699 درخت فی کس ہے۔
اس فہرست میں تیسری پوزیشن چائینہ کی ہے جہاں ہر انسان کے حصے میں 130 درخت آتے ہیں۔
اس تحقیق کے مطابق دی جانے والی فہرست میں سب سے نیچے سنگاپور اور سعودی عرب ہیں جہاں ایک انسان کے حصہ میں ایک درخت سے بھی کم آتا ہے۔
تحقیق میں کی جانے والی درجہ بندی میں ہمارے پڑوسی ملک ہندوستان کی شرح بھی قابلِ ستائش ہے جہاں ایک بہت بڑی آبادی کے ہوتے ہوئے بھی ایک انسان کے حصہ میں تقریباً 28 درخت آتے ہیں۔
مذکورہ تحقیقی رپورٹ میں تو پاکستان کوئی جگہ نہ پاسکا، البتہ ایک اور انگریزی ویب سائٹ "walizahid.com” کی سنہ 2015ء کی شائع شدہ مفصل تحقیق کے مطابق پاکستان میں درختوں کی بے تحاشا کٹائی کے بعد بھی اتنے درخت پائے جاتے ہیں کہ ہر پاکستانی کے حصہ میں 5 درخت آتے ہیں۔