"pintrest.com” پر "The Digital Xpress” کی جانب سے شائع شدہ ایک تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب آپ رات کو نیند کی حالت میں دیکھے جانے والے خواب کو دیکھ سکتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق جاپانی سائنس دانوں نے شبانہ روز محنت کے بعد ایک ایسی ایم آر آئی مشین ایجاد کرلی ہے، جو کسی بھی انسان کی نیند کی حالت میں دیکھے جانے والے خواب کو لمحہ بہ لمحہ ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
تحقیق یہ بھی بتاتی ہے کہ مذکورہ مشین یہ بھی صلاحیت رکھتی ہے کہ آپ کے دیکھے ہوئے خواب کو ریکارڈ کرنے اور آپ کے جاگ اٹھنے کے بعد اسے آپ کو دکھا سکتی ہے۔