ہم اکثر کھانے کی چیزیں بغیر پلیٹ کے دفتر کی میز پر رکھ لیتے ہیں، مگر یہ شائد ہی کوئی جانتا ہو کہ بظاہر صاف دِکھنے والی میز کتنی صاف ہوتی ہے؟
اس حوالہ سے "pinterest.com” پر "The Digital Xpress” کی جانب سے شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق ایک اوسط دفتر کی میز پر ٹوائلٹ سے 400 گنا زیادہ بیکٹیریا پائے جاتے ہیں۔
اسی سے ملتا جلتا ایک اور حوالہ اس دعویٰ کی پختگی کا ذریعہ بنتا ہے جس کے مطابق "دفتر میں ہر قسم کے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اور میز کو کسی نہ کسی حوالہ سے استعمال کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہوتی ہے کہ میز ہر قسم کے بیکٹیریا سے بھر جاتی ہے۔”
اس لیے کوئی بھی کھانا کھانے کی چیز دفتر کی میز پر رکھتے ہوئے اس بات کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ کھانے کی چیز پلیٹ پر رکھی گئی ہے۔