30 دسمبر، جب صدام حسین کو تختۂ دار پر لٹکایا گیا

وکی پیڈیا کے مطابق 30 دسمبر 2006 ء کو سابق عراقی صدر اور بعث پارٹی کے سربراہ صدام حسین کو پھانسی دی گئی۔ اس سے پہلے امریکی فوجیوں نے انھیں عراقی کٹھ پتلی انتظامیہ کے سپرد کیا تھا۔ پھانسی کا منظر انٹرنیٹ پر بھی جاری کیا گیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پھانسی دینے والے عراقی شیعہ رہنما مقتدہ صدر کے نعرے لگا رہے تھے۔ صدام حسین کلمۂ شہادت پڑھ رہے تھے کہ تختہ گرا دیا گیا۔ عالمی مبصرین نے صدام حسین کے حوصلہ کی تعریف کی ہے۔