ضمنی بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف چھا گئی

سوات میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضلع کونسل کی دس نشستوں پر تحریک انصاف نے چار، اے این پی نے تین، مسلم لیگ (ن) نے دو اور ایک نشست پر ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح تحصیل کونسل کی دو نوں نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق یونین کونسل سیدو شریف میں پی ٹی آئی کے سہیل سلطان ایڈووکیٹ نے 1730 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جب کہ پختون خواہ میپ کے برہان علی شاہ 604 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یونین کونسل فیض آباد، امانکوٹ میں ن لیگ کے عمران خان 2126 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کے کاشف کرم1841ووٹ ہی حاصل کر پائے۔
یونین کونسل لنڈیکس، ملکانان میں پی ٹی آئی کے فضل ربی راجہ 697 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ آزاد امیدوار انور ااقبال 670ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یونین کونسل کانجو میں اے این پی کے فیاض احمد 1663 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ پی ٹی آئی کے فیصل شہزاد 975 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یونین کونسل تندو ڈاگ میں اے این پی کے نادر شاہ 1485 ووٹ لے کر کامیاب اور پی ٹی آئی کے فیاض خان 625 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یونین کونسل سنگوٹہ، دنگرام میں پی ٹی آئی کے ملک فضل اکبر 1570ووٹ لے کر کامیاب اور اے این پی کے سلطان روم 1038 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یونین کونسل قمبر میں ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نثار احمد 1031 ووٹ لے کر کامیاب اور پیپلز پارٹی کے عمر علی555 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
یونین کونسل شین میں پی ٹی آئی کے رشید الرحمان 1492 ووٹ لے کر کامیاب اور اے این پی کے عبداللہ خان 1459 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یونین کونسل گلی باغ میں ن لیگ کے سہراب خان 1575ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار ریاض احمد 764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یونین کونسل اتروڑ میں اے این پی کے دلدار حسین 1399 ووٹ لے کر کامیاب اور پی ٹی آئی کے ملک محمد اقبال 547 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
تحصیل کونسل گل کدہ میں پی ٹی آئی کے شہزاد شاہ 1191 ووٹ لے کر کامیاب اور اے این پی کے پرویز عالم پاپا 1148 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
تحصیل کونسل اوڈیگرام میں پی ٹی آئی کے سمیع اللہ خان 1728 ووٹ لے کر کامیاب اور ن لیگ کے سید نور علی شاہ 1115 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔