اس پوسٹ کی تصاویر میں نظر آنے والی یہ مخصوص ٹی شرٹ اگر ایک اَن پڑھ شخص پہن لے جو اپنی مادری زبان کے علاوہ کچھ نہیں بول اور سمجھ سکتا، تب بھی وہ پوری دنیا کی سیر بغیر کسی مسئلہ کے کرسکتا ہے اور بخیر و عافیت واپس گھر پہنچ سکتا ہے۔
"dailymail.co.uk” کی ایک مفصل تحقیق کے مطابق اس مخصوص شرٹ پر 40 آئیکنز (Icons) پرنٹیڈ شکل میں ملتے ہیں۔ مذکورہ آئیکنز میں ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز کا آئیکن پرنٹ ہوا ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ انگریزی نہیں بول سکتے اور یورپ کی سیر پر وہاں کسی ائیرپورٹ پر اتریں، تو سب سے پہلے آپ کو ٹیکسی کی ضرورت پڑے گی۔ اس شرٹ میں ٹیکسی کے آئیکن پر انگلی رکھیں۔ ٹیکسی میں سفر کرتے وقت ہوٹل کے بارے میں ڈرائیور کے سامنے ہوٹل والے آئیکن پر انگلی رکھیں۔ اس طرح جس چیز کی بھی ضرورت پڑتی ہے، اس کا آئیکن شرٹ پر پرنٹیڈ آپ کو ملے گا۔