وکی پیڈیا کے مطابق 13دسمبر عراق کی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل دن ہے۔
2003ء کو اِسی روز صدام حسین (سابق عراقی صدر) کو تکریت سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد ان پر امریکہ کی نگرانی میں مقدمہ چلایا گیا جس نے 3 نومبر کو صدام حسین کو 148 کردوں کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی۔
انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں نے اس قانونی عمل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا، جس میں جرم ثابت کرنے کے لیے شکوک و شبہات سے بالاتر اس معیار کو برقرار نہیں رکھا جاتا، جو عالمی مقدمات کے لیے تصور کیا جاتا ہے