معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق اٹلی کی ہائیکورٹ فاقہ کش چور کو سزا نہیں دیتی۔ اٹلی میں اگر کوئی غربت کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہو، کھانے کو کچھ میسر نہ ہو اور وہ کھانے کی کوئی چیز یا پھر بھوک مٹانے کے لیے پیسے چوری کرلے، تو اٹلی کی ہائیکورٹ ایسے مفلوک الحال چور کو بالکل سزا نہیں دیتی اور اسے باعزت بری کیا کرتی ہے۔