تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص جنوبی کوریا سے تعلق رکھتا تھا اور پوری دنیا میں "مسٹر ٹوائلٹ” کے نام سے مشہور تھا۔ تصویر میں اس کا گھر بھی نظر آ رہا ہے، جو ٹوائلٹ کی شکل پر بنایا گیا ہے۔ اس پوسٹ پر نظر پڑتے ہی پہلا سوال یہی ذہن میں آتا ہے کہ بظاہر نارمل نظر آنے والے اس انسان کی شہرت "مسٹر ٹوائلٹ” کے نام سے کیوں ہے؟
معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق کوریا کا مسٹر ٹوائلٹ (Mr. Toilet) نامی یہ شخص ٹوائلٹ میں پیدا ہوا، ٹوائلٹ میں پلا بڑھا اور ٹوائلٹ ہی میں مرا۔
ویب سائٹ کے مطابق مسٹر ٹوائلٹ کے نام سے مشہور اس شخص کا اصل نام "Sim Jaedeok’s” تھا۔ اس کی ماں نے اسے ٹوائلٹ میں جنم دیا تھا۔ بعد میں یہ اپنی کوششوں اور ان تھک محنت کی بنا پر اپنے علاقہ "Suwon” کا میئر بنا۔ اپنے گھر کو از سرِ نو تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا اور اسے ٹوائلٹ کی شکل میں بنایا اور آخری سانس تک وہاں رہا۔
مسٹر ٹوائلٹ کی موت کے بعد اب ان کا ٹوائلٹ کے نقشہ پر بنا گھر عجائب گھر ہے اور ٹوائلٹ کلچر جس میں جسمانی صفائی کے حوالہ سے آگاہی دی جاتی ہے، کے لیے وقف ہے۔