دنیا کا وہ واحد ملک جہاں ٹِپ توہین سمجھی جاتی ہے

آئس لینڈ (Iceland) دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کے ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے ویٹرز ملکی باشندون کے ساتھ ساتھ سیاحوں سے بھی ٹِپ نہیں لیتے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق آئس لینڈ میں پوری قوم کی تربیت کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ وہ "ٹِپ” لینے کو ایک طرح سے اپنی توہین سمجھتی ہے۔
ایک اور انگریزی ویب سائٹ "tripsavvy.com” کی مفصل تحقیق کے مطابق ہوٹل اور ریسٹورانٹ کے ساتھ ساتھ لانڈری،ٹیکسی اور دیگر چھوٹی بڑی خدمات انجام دینے والا عملہ ٹِپ لینے سے کتراتا ہے اور اسے بھیک کی طرح معیوب سمجھتا ہے۔