معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی ایک ویب سائٹ "didyoukno.tumbler.com” کے مطابق تھائی لینڈ (Thailand) میں ایک بدھ عبادت خانہ (Buddhist temple) ایسا ہے جسے پندرہ لاکھ جو کی شراب (Beer) کی بوتلوں کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس عبادت خانہ کا نام "Wat Pa Maha Chedi Kaew” ہے۔ وکی پیڈیا ہی کے مطابق اسے "Temple of a Million Bottles” بھی کہتے ہیں۔
ایک اور انگریزی ویب سائٹ "treehugger.com” کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی دنیا کی اولین عمارت ہے جسے شراب کی بوتلوں سے تعمیر کیا گیا ہے۔