19 نومبر، اندراگاندھی کا یومِ پیدائش

وکی پیڈیا کے مطابق ’’اندرا پریا درسن نہرو‘‘ (اندرا گاندھی) 19 نومبر 1917ء کو اِلہ آباد میں پیدا ہوئیں۔
آپ بھارتی سیاست دان پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی تھیں۔ سوئزرلینڈ، سمر ویل کالج آکسفورڈ اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکتین میں تعلیم حاصل کی۔ گیارہ برس کی عمر میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ 1967ء کے انتخابات میں کانگرس کی جیت کے بعد وزیر اعظم بنیں۔ 1971ء کے انتخابات کے بعد تیسری مرتبہ وزیراعظم چنی گئیں۔
سکھوں کے خلاف آپ نے فوجی آپریشن کا آغاز کیا اور گولڈن ٹمپل پر فوجی حملے کے بعد سکھوں میں آپ کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا۔ 1984ء میں دو سکھ محافظوں نے گولی مار آپ کو قتل کر دیا۔