عموماً مچھلی پانی سے نکلتے ہی مر جاتی ہے، مگر ایک ایسی عجیب و غریب مچھلی بھی اس دنیا کا حصہ ہے جو پانی سے نکل کر زندہ بھی رہ سکتی ہے اور چل پھر بھی سکتی ہے۔
انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق یہ عجیب و غریب مچھلی "Climbing Gourami” کہلائی جاتی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق پانی سے نکلنے کے بعد نہ صرف یہ مچھلی چل پھرسکتی ہے بلکہ اگر اس کے راستے میں درخت یا پودا آجائے، تو یہ اس پر چڑھنے سے بھی نہیں کتراتی۔
وکی پیڈیا کے مطابق اس مچھلی کی بے شمار اقسام ہیں اور بیشتر جنوبی ایشیا میں پائی جاتی ہیں۔