وکی پیڈیا کے مطابق 13نومبر 1989ء کو سانحۂ اوجھڑی کیمپ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہوئی۔
روزنامہ ’’نوائے وقت‘‘ کے مطابق 10 اپریل 1988ء کو ہونے والے سانحۂ اوجھڑی کیمپ نے پورے ملک کوہلا کررکھ دیا۔ یہ سانحہ پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دنوں میں سے ایک ہے۔9 بج کر 45منٹ، وہ ایک عام صبح تھی جب اچانک جڑواں شہر دھماکوں سے لرز اٹھے۔ آناً فاناً پورے کیمپ میں آگ کے الاؤ بھڑکنے لگے۔ دھماکے پر دھماکے ہو ئے جا رہے تھے۔ اس حادثے میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 103 افراد جاں بحق جبکہ 1300 سے زائد زخمی ہوئے، مگر غیر سرکاری اندازوں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔
اس افسوسناک حادثے کو 30 برس گزر چکے، تین عشروں میں اوجھڑی کیمپ سانحے کے بارے میں پاکستان کے کسی ادارے نے عوام کو پورے سچ سے آگاہ نہیں کیا۔