"pinimg.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق یہ دنیا کا باہمت ترین سرجن ہے، جس نے مجبوراً اپی سرجری خود کی۔
تحقیق کے مطابق مذکورہ سرجن 1961ء کو ’’سوویت یونین‘‘ کے ایک دور دراز علاقہ میں ڈیوٹی دے رہا تھا اور وہ وہاں بالکل اکیلا تھا۔ خدا کی کرنی کہ اس کا ’’اپینڈکس‘‘ شدید درد کے بعد پھٹ گیا۔ اب اس کے پاس دو آپشن تھے۔ یا تو وہ موت کو گلے لگا لیتا، یا پھر اپنی سرجری خود کرتا۔ اس نے دوسرے آپشن کو لے لیا اور بغیر کسی دوسرے سرجن کے اپنی سرجری خود کر ڈالی۔
تحقیق کہتی ہے کہ مذکورہ آپریشن کامیاب رہا اور ڈاکٹر انسانیت کی خدمت میں اس کے بعد ایک نئے جذبے کے ساتھ جت گیا۔
5 مئی 2015ء کو "bbc.com” کی شائع شدہ تحقیق کے مطابق اس سرجن کا نام "Leonid Rogozov” تھا۔ اُس وقت اُس کی عمر 27 سال تھی۔