وکی پیڈیا کے مطابق 11 نومبر 1947ء کو ریاستِ دیر کے نواب نے پاکستان کے ساتھ باقاعدہ طور پر الحاق کا اعلان کر دیا۔
مختلف تاریخی حوالوں سے پتا چلتا ہے کہ بعد میں نوابِ دیر "شاہجہاں” سے ریاست جبراً لی گئی۔ اس وقت کی حکومتِ پاکستان نے شاہجہاں کو گرفتار کرکے ہیلی کاپٹر میں بٹھایا اور ریاست سے انہیں دور لے جایا گیا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد ہیلی کے ذریعے چھٹیاں پھینکی گئیں کہ اب ریاست کے لوگ آزاد ہیں اور حکومتِ پاکستان ان کی بھلائی کے لیے کام کرے گی۔